نوجوان پاکستان کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں،انیس قائم خانی

پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے جس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،صدر پاک سرزمین پارٹی

پیر جون 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیںِ ان خیالات کا اظہار انہوں پاک سرزمین اسٹوڈینٹس فیڈیریشن کے صدر عثمان و مرکزی ذمہ داران اور ریجن انچارجز سے پاکستان ہاس میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے جس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوان پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں، جنہیں معیاری تعلیم، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر فنی علوم سے آراستہ کرکے اپنے پاوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے لیکن افسوس ہے کہ ملک میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایوانوں پہنچا کر ملک کی تقدیر بدلنا ہے اور پاک سر زمین پارٹی حکومت میں آکر نوجوانوں کی فلاح کے لیے قومی یوتھ اسٹرٹیجی اینڈ ایکشن پلان تشکیل دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمہ داران کو تلقین کی کہ وہ پی ایس پی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ تعدادِ میں پی ایس پی حصہ بنے کر اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔