شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں یونیورسٹی کے کیمپسوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

پیر 24 جون 2019 19:18

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں یونیورسٹی کے کیمپسوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدادکوٹ اور گھوٹکی کیمپس صوبہ سندھ کے دور دراز علاقوں کے طلبہ و طالبات کو ان کے دروازے پر اعلیٰ تعلیم پہچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے دونوں کیمپسوں کے قیام کیلئے مالی گرانٹ منظور کی تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ یہ کیمپسوں کے ڈائریکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے انتظامی و مالی امور احسن طریقے سے چلائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام سے قبل دونوں کیمپسوں کا مرمتی کام مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وائیس چانسلر نے انتظامی افسر (بلڈنگس) کو ہدایات جاری کیں کہ یہ مرمتی کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔ اس کے علاوہ دونوں کیمپسوں کیلئے شمسی توانائی کی اسکیم تیار کی جائے اور طلبہ و طالبات کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ڈائریکٹر شہدادکوٹ کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر مقصود ضیا شاہ ڈائریکٹر گھوٹکی کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈائریکٹر میڈیا و پبلک ریلیشنز، محمد حسن ہالیپوٹو ڈائریکٹر فنانس و منصوبہ بندی و ترقیات اور سید منیر شاہ راشدی آئی ٹی منیجر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :