Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی اپیل

قومی ایشوز پر سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے ،مجھے امید ہے قومی ایشوز پر تمام جماعتیں ایک پیج پر آئیں گی، میڈیا سے گفتگو

پیر 24 جون 2019 19:21

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی اپیل کر تے ہوئے کہاہے کہ قومی ایشوز پر سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے ،مجھے امید ہے قومی ایشوز پر تمام جماعتیں ایک پیج پر آئیں گی ۔ پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی اپیل کر د ی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے بھی میثاق معیشت کے حوالے سے بات کی تھی ،میں نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پیشکش کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے بات کی ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ ایشوز ایسے ہوتے ہیں جو قومی مسائل ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قومی ایشوز پر سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ قومی ایشوز پر تمام جماعتیں ایک پیج پر آئیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے پیشکش کی تھی جس کا حکومت مے مثبت جواب دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ قومی مسائل پر مل بیٹھ کر بات کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات