گرفتار دو اراکین کا کیس ہفتہ کو میرے پاس آیا ہے‘ وزارت قانون سے رائے طلب کی ہے‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

پیر 24 جون 2019 19:59

گرفتار دو اراکین کا کیس ہفتہ کو میرے پاس آیا ہے‘ وزارت قانون سے رائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گرفتار دو اراکین کا کیس ہفتہ کو میرے پاس آیا ہے‘ وزارت قانون سے اس پر رائے طلب کی ہے‘ قانون کے مطابق سب کو ان کا حق ملے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ پر بحث کے دوران کہا کہ اس ایوان کے چار اراکین گرفتار تھے جن میں سے دو کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں اور دو ابھی تک اس ایوان میں نہیں آئے۔ ایوان میں کٹوتی کی تحاریک سے پہلے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں جس پر سپیکر نے کہا کہ دو ارکان کا کیس میرے سامنے ہفتہ کوآیا ہے۔ میں نے وزارت قانون سے رائے طلب کی ہے۔ میرے لئے سارے قابل احترام ہیں۔ قانون کے مطابق سب کو ان کا حق ملے گا۔