پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی96ارب40کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

پیر 24 جون 2019 20:12

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی96ارب40کروڑ روپے سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر اتارچڑھائو کے بعد زبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35100،35000،34900،34800،34700،34600اور34500کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی96ارب40کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت39.08فیصدکم جبکہ81فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،فوڈز،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس کی35194کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی صورتحال ،وفاقی بجٹ پر اپوزیشن کے سخت رویے کے سبب بجٹ کی منظوری التوا میں جانے کے خدشے ،ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی کیلئے انقلابی اقدامات سے جڑی خبروں پر مقامی سرمایہ کارتذبذب کاشکار نظرآئے،جس کی وجہ سے انہوں نے مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریزکیا، جس کے نتیجے میںتیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس34368پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرسرمایہ کارآئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 34000کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس653.30پوائنٹس کمی سی34471.95 پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکو مجموعی طور پر337کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی46کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،273کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں96ارب 40کروڑ81لاکھ3ہزار412روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب67ارب17کروڑ12لاکھ67ہزار785روپے ہوگئی۔

پیرکومجموعی طور پر7کروڑ87لاکھ64ہزار150شیئرز کاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت5کروڑ5لاکھ41ہزار660شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے فپلس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت169.53روپے اضافے سی3818.53 روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت69.50روپے اضافے سی6917.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت34.74روپے کمی سی1021.55روپے اورایبٹ لیبارٹری کے حصص کی قیمت23.27روپے کمی سی442.15روپے ہوگئی ۔

پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں63لاکھ99ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت4.25روپے پر مستحکم رہی جبکہ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں53لاکھ96ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت99کمی سی17.11روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس344.32پوائنٹس کمی سی16287.45پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1561.87پوائنٹس کمی سی55144.34پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس346.89پوائنٹس کمی سی25275.81پوائنٹس پربندہوا ۔