انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت 4پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کا اضافہ

پیر 24 جون 2019 20:12

انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت 4پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 4پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں30پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں4پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.93روپے سے بڑھ کر156.97روپے اور قیمت فروخت میں157.13روپے سے بڑھ کر157.17روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں30پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے سے بڑھ کر156.00روپے اورقیمت فروخت156.70روپے پرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خرید میں80پیسے اورقیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں50 پیسے اورقیمت فروخت میں40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید176.00روپے سے بڑھ کر176.80روپے اورقیمت فروخت178.50روپے سے بڑھ کر179.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید197.00روپے سے بڑھ کر197.50روپے اورقیمت فروخت199.50روپی سے بڑھ کر199.90روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں بھی10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے بڑھ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.80روپے سے بڑھ کر41.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے بڑھ کر42.40روپے اورقیمت فروخت42.80روپے سے بڑھ کر42.90روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے سے بڑھ کر21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔