ایف پی سی سی آئی کے وفد کی وزیراعظم ، مشیر برا ئے خزانہ ، مشیر برائے تجا رت اور ایف بی آر کے چیئرمین سے ملاقا تیں

پیر 24 جون 2019 20:14

ایف پی سی سی آئی کے وفد کی وزیراعظم ، مشیر برا ئے خزانہ ، مشیر برائے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) ایف پی سی سی آئی کے وفد نے سابق صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیف ایگز یکٹو ایس ایم منیر کی سر برا ہی میں 20جون 2019کو وزیراعظم ، مشیر برا ئے خزانہ ، مشیر برائے تجا رت اور ایف بی آر کے چیئرمین سے ملاقا ت کی ۔ اس ملا قا ت میں ایس ایم منیر کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی ، سنیئر نا ئب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، سابق صدر زبیر طفیل اور ایف پی سی سی آئی کے تمام نائب صدور شا مل تھے۔

اس ملا قا ت میں انہوں نے 10 مطالبات پیش کیے جن میں 7مطا لبا ت ما ن لیے گئے اور 3مطالبات کو رد کر دیا گیا ۔ جن میں پا نچ برآمدات سیکٹر ز ، زیرو ریٹنگ، تجا رتی در آمدکنندگا ن کے لیے FTR Regime کی بحالی اور سروس سیکٹر ز کے ٹیکس میں کمی ۔

(جاری ہے)

مشیر برا ئے خزانہ اور چیئر مین FBRنے کا فی مطالبات منظو ر کیے جن میں ٹیکس دہندگان کی حدود میں چھا پو ں پر پا بندی ، ہر سال کے بجا ئے تین سال بعد آڈٹ ، قو می شنا ختی کا رڈ کے پیش کر نے پر اشیاء کی فرو خت کے قا نون میں تبدیلی کہ شنا ختی کارڈ رکھنے والو ں کو کو ئی نو ٹس نہیں دیئے جا ئیں گیاور دو سال تک اس حوالے سے FBRکا نو ٹس پیر کو جا ری کر دیا جا ئے گا ۔ اس کے علاوہ کا ٹیج ، گھر یلو ں صنعتکاری کے قا نو ن میں بھی تبدیلی لا ئی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :