لائن آف کنٹرول سے ملحقہ 16 تحصیلوں میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ایمرجنسی سروسز شروع کررہے ہیں، احمد رضا قادری

پیر 24 جون 2019 20:15

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) آزادکشمیر کے وزیر شہری دفاع احمد رضا قادری نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ 16 تحصیلوں میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ایمرجنسی سروسز شروع کررہے ہیں ۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور لائن آف کنٹرو ل کے ساتھ بم ٖڈسپوزل سکوارڈ کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں زیادہ نقصان سے بچا جا سکے۔

واٹر ریسکیو سروس بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت دریائوں میں بہہ جانے والوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے ۔ تینوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریسکیو1122کے تحت کرینیں کھڑی کررہے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے ۔لیگی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مہاجرین کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت گزارہ الائونس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،حکومت آزاد کشمیر میں صحت ، تعلیم ، ٹورازم اور ہائیڈرل کے شعبوںپر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ریاست میں فری ایمرجنسی سروسز کے آغاز سے عام آدمی کو صحت کی سہولیات بہم پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ اور صاف و شفاف پی ایس سی کے قیام سے حقدار کو اس کا حق مل رہا ہے اور میرٹ پر لوگوں کی تعیناتیاں ہو رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :