آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ

وفود سطح پر سٹرایٹجیک ڈائیلاگ کا انعقاد، دوطرفہ فوجی تعاون اور سٹریٹیجک صورتحال تبادلہ کیاگیا

پیر 24 جون 2019 20:16

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں پر برطانوی چیف آف ڈیفنس سرنٍک کارٹر نے انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق اس موقع پر وفود سطح پر سٹرایٹجیک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دوطرفہ فوجی تعاون اور سٹریٹیجک صورتحال زیر بحث آئی۔