پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ بابر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے وائس چانسلر تعینات

پیر 24 جون 2019 20:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ بابر کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) ٹیکسلا کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ بابر اس سے قبل یو ای ٹی پشاور میں سینئر فیکلٹی کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

یو ای ٹی ٹیکسلا میں گزشتہ 8 ماہ سے وائس چانسلر کی سیٹ خالی تھی جس کی وجہ سے بہت سے انتظامی معاملات رکے ہوئے تھے۔ انتظامی امور میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے یو ای ٹی ٹیکسلا کے طلباء و طالبات گزشتہ روز سے احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا یہی مطالبہ تھا کہ وائس چانسلر تعینات کیا جائے تاکہ وہ انتظامی امور کو بہتر انداز سے چلا سکے۔