پی آئی اے کی سیالکوٹ سے روانہ ہونے والی پروازوں کے شیڈول میں عارضی تبدیلی

پیر 24 جون 2019 20:27

پی آئی اے کی سیالکوٹ سے روانہ ہونے والی پروازوں کے شیڈول میں عارضی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سیالکوٹ ائر پورٹ کے رن وے کی مرمت کے باعث 24 جون سے 03 جولائی تک پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) کی سیالکوٹ سے روانہ ہونے والی پروازوں کے شیڈول میں عارضی طور پرتبدیلی کی گئی ہے۔ پیر کو یہاں جاری کردہ ترجمان پی آئی اے کے اعلامیہ کے مطابق پروازوں میں ردوبدل سے متعلق مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

30 جون کو بارسلونا سے سیالکوٹ کی پرواز PK720 اب بارسلونا سے اسلام آباد کے لئے آپریٹ کی جائے گی جبکہ سیالکوٹ سے پیرس کی پرواز PK769 اب سیالکوٹ کی بجائے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے روانہ ہونے والی باقی تمام پروازیں رن وے کے کھلنے تک لاہور ائر پورٹ سے آپریٹ کی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ جن مسافروں نے بکنگ کے وقت اپنے رابطہ نمبر فراہم کئے تھے ان کو پروازوں میں عارضی ردوبدل کے متعلق اطلاع کر دی گئی ہے جبکہ جن مسافروں کے رابطہ نمبر دستیا ب نہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر کے نمبر111-786-786 سے رابطہ کریں۔ پی آئی اے سیالکوٹ ائر پورٹ کے رن وے کی مرمت کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔

متعلقہ عنوان :