کالی آندھی کو بڑا دھچکا، آندرے رسل فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، سنیل ایمبرس سکواڈ میں طلب

پیر 24 جون 2019 20:48

کالی آندھی کو بڑا دھچکا، آندرے رسل فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ کے بقیہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سٹار ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل فٹنس مسائل کے باعث رواں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ سنیل ایمبرس کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رسل پورے ٹورنامنٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار رہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ٹیم کی نمائندگی جاری رکھی۔ ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد رسل کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے بدقسمتی سے وہ ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ سنیل ایمبرس کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔