وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق وزیر خارجہ عبدالستار کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 24 جون 2019 21:20

وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق وزیر خارجہ عبدالستار کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق وزیر خارجہ عبدالستار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔