حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز کے کیخلاف احتساب عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پیر 24 جون 2019 21:45

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز کے کیخلاف احتساب عدالت کے فیصلے کو لاہور ..
لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز کے اجرا کیخلاف درخواست مسترد کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،زبیر ڈھلوں ایڈووکیٹ نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ایک درخواست دائر کی ہی. درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ قانون کے تحت ملزم رکن اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران سپیکرپروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کر سکتا، وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں اور پروڈکشن آرڈرز کا اجراء عدالتی معاملات میں مداخلت ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر منسوخ کیے جائیں۔