لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی رمضان شوگر ملز کیخلاف تحقیقات کے معاملے پر کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کر دی

پیر 24 جون 2019 21:45

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی رمضان شوگر ملز کیخلاف تحقیقات کے معاملے پر ..
لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی رمضان شوگر ملز کیخلاف تحقیقات کے معاملے پر کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی جس میں رمضان شوگر ملز کیخلاف انکوائری کو چیلنج کیا گیا،درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ نیب نے رمضان شوگر ملز کے چیف فنانشل افسر اور کمپنی سیکرٹری کو ریکارڈ سمیت طلب کیا اور ماحولیات سے متعلق معاملات پر انکوائری شروع کی ہے، شوگر ملز کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ملز پرماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا الزام ہے، درخواست گزار ملز کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ ماحولیات کے بارے میں تفتیش نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی اس لیے رمضان شوگر ملز کیخلاف نیب تفتیش کو کالعدم قرار دیا جائے۔