گیس کی قیمت میں 200فیصد اضافے کا فیصلہ، سمری تیار

گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کوارسال

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 24 جون 2019 22:02

گیس کی قیمت میں 200فیصد اضافے کا فیصلہ، سمری تیار
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون2019ء) پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری تیار کرلی۔ذرائع کے مطاق پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنے آئندہ اجلاس میں اس سمری پر غور کرے گی۔دستاویز کے مطابق اگر ای سی سی نے سمری منظور کرلی تو اس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی ہوجائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

سمری کے مطابق اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 50 فیصد، ماہانہ 200یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے گیس 75فیصد جبکہ ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 100 فیصد مہنگی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانبصرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید600روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید8ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1400ڈالرسے بڑھ کر1408ڈالرہوگئی۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں514روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت78600روپے سے بڑھ کر79100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت67387روپے سے بڑھ کر67901روپے کی نئی بندترین سطح پر پہنچ گئی۔

پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی ۔