وزیراعلی سندھ نے ایچ آئی وی/ ایڈز سے متاثرہ افراد کی ویلفیئر کے لئے ایک ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دے دی
پیر 24 جون 2019 22:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے سلسلے میں حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر ایک انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے 2019-20ء کے بجٹ میں ایک بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
فنڈز کی دیکھ بھال ایک6 رکنی کمیٹی کرے گی جس کی سربراہ صوبائی وزیر صحت ہوں گی جبکہ لاڑکانہ ڈویژن کے مقامی ایم پی اے، ایم این اے جن کی نامزدگی وزیراعلی کریں گے، محکمہ خزانہ کا نمائندہ، موذی مرض کا ایک ماہر، ایک مخیر شخص/ سماجی کارکن جو کہ اس علاقے میں کام کر رہا ہو اور ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل، محکمہ صحت اس کے رکن ہوں گے۔ کمیٹی کے اغراض و مقاصد میں ایچ آئی وی/ ایڈز سے متاثرہ افراد کی بہبود کے لئے ترغیبات اور اسکیمیں لانا، ایچ آئی وی/ ایڈز کے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کی بہبود اور مالی مدد کے سلسلے میں طویل المدتی اوران کی بحالی کے لئے مختلف اقدامات کرنا، اس موذی مرض کے حوالے سے عام لوگوں بالخصوص ہائی رسِک گروپس میں آگاہی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنا، اس مرض پر قابو پانے کے لئے سبسڈی یعنی کارآمد اقدامات مثلا ڈسپوزل سرنجوں کی لاگت میں سبسڈی دینے سمیت دیگر اقدامات جس کے ذریعے براہ راست تحفظ مل سکے، شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کمیٹی کا یہ مینڈیٹ نہیں ہے کہ وہ اس مرض کے حوالے سے ادویات خرید/ تقسیم کرے یا ایچ آئی وی/ ایڈز سے بچائو اور تحفظ کے لئے کوئی فزیکل انفرااسٹریکچر اسکیم تیار کرے، جب تک یہ فنڈز استعمال ہوں ان فنڈز کی سرمایہ کاری کرنا، کمیٹی فنڈز کے حوالے سے ایک سرمایہ کار پالیسی کی تشکیل اور اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور اخراجات کی بھی ذمہ دار ہو گی، حاصل ہونے والا منافع انڈومنٹ فنڈ کی دوبارہ سے سرمایہ کاری کی جائے گی اور یہ تب تک ہوگا جب تک کہ مقاصد کے حصول تک استعمال نہ کیا جائے۔کمیٹی ریہبلیٹیش کمیٹی برائے ایچ آئی وی/ ایڈز جو کہ لاڑکانہ ڈویژن کے متاثرہ افراد کے لئے حکومت پہلے ہی نوٹیفائی کر چکی ہے، کے ہمراہ قریبی تعاون کے ساتھ کام کرے گی۔ کمیٹی انڈومنٹ فنڈ کی سرگرمیوں کے استحکام اور رہنمائی کے لئے کسی بھی شخص کو تعینات کر سکتی ہے۔ وزیراعلی سندھ کمیٹی کو کسی بھی قسم کی ذمہ داری دے سکتے ہیں۔ انڈومنٹ فنڈ کا نام انویسٹمنٹ فنڈ برائے ریہبیلیٹیشن اینڈ ویلفیئر آف ایچ آئی وی/ ایڈز برائے سندھ میں متاثرہ افراد ہوں گے۔ وزیراعلی سندھ نے فنڈ کے سرمائے کی مینجمنٹ محکمہ خزانہ کو تفویض کی ہے، محکمہ خزانہ کے آفیشلز سرمایہ کاری کی مینجمنٹ کے حوالے سے دستخط کرنے کے مجاز ہوں گے، اس کے ساتھ ساتھ اس فنڈ سے اخراجات کمیٹی کے تحت ہوں گے جس کے لئے سیکریٹری صحت کا دفتر علیحدہ بینک اکائونٹ کھولے گا جس میں محکمہ صحت کی ریکیوزیشن پر محکمہ خزانہ فنڈز جمع کرائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ افراد بالخصوص بچوں کی بحالی کی خواہاں ہے اور اس کے مزید پھیلائو کو بھی روکا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.