65ویں ایئر مارشل( ر) محمد نور خان قومی ہاکی چیمپیئن شپ 23 جولائی کو شروع ہو گی

پیر 24 جون 2019 22:57

65ویں ایئر مارشل( ر) محمد نور خان قومی ہاکی چیمپیئن شپ 23 جولائی کو شروع ..
لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ہاکی ایونٹ 65ویں ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپیئن شپ 23 جولائی تا 7 اگست عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مذکورہ قومی ہاکی چیمپیئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن و پی ایچ ایف کے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کروائی جائے گی‘اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے صوبائی و ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس سے نیا ٹیلنٹ ابھرے گا۔