جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے باوجود اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

شاہین شاہ آفریدی تاحال دیے گئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے محمد حسنین کو موقع دیے جانے پر غور

muhammad ali محمد علی پیر 24 جون 2019 22:50

جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے باوجود اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24جون2019ء) جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے باوجود اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان، شاہین شاہ آفریدی تاحال دیے گئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے محمد حسنین کو موقع دیے جانے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ورلڈکپ کے سلسلے میں اپنا اگلا اور اہم ترین میچ نیوزی لینڈ کیخلاف بدھ کے روز کھیلے گی۔

پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ کا حصہ برقرار رہنے کیلئے نیوزی لینڈ کیخلاف اور بقیہ تمام میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں فتح کے باوجود اگلے میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں کارکردگی دکھانے کیلئے متعدد مواقع  دیے گئے، تاہم وہ ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھی شاہین شاہ آفریدی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ اسی باعث اب نیوزی لینڈ کیخلاف اگلے میچ کیلئے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ میچ والے روز ہی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءمیں گذشتہ روز پاکستانی ٹیم نے لارڈز میں اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49رنز سے شکست دی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ 2019ء کے ایک ایسے مقابلے میں شکست دی جسے نہ جیتنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ بھی کٹوانا پڑ سکتا تھا۔ تاہم جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں فتح کے باوجود پاکستان کا سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنا یقینی نہیں ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کیلئے اپنے اگلے تمام میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ جبکہ پاکستان کو اپنے تمام میچز میں فتح کے باوجود دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔