کتاکشا۔ ابوعلیحہ کی پہلی کاؤش
امین اکبر پیر 24 جون 2019 23:12
لالی وڈ کی پوری تاریخ میں اتنی ہی ڈراؤنی فلمیں بنائی گئی ہیں جنہیں انگلیوں پر گنا جاسکتا ہے۔ اگر معروف پاکستانی ڈراؤنی فلموں کی بات کی جائے تو صرف "زندہ لاش"، "سر کٹا انسان "اور "پری" جیسے نام ہی ذہن میں آتے ہیں۔ پاکستان میں ڈرا ؤنی فلمیں پسند کرنے والوں کی تعداد بھی قابل ذکر نہیں اور عموماً لوگ مزاحیہ اور رومانوی فلمیں پسند کرتے ہیں۔
ایسے میں کتاکشا فلم پیش کرنے پر ابو علیحہ داد کے مستحق ہیں۔ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی اس فلم کے تقریباً تمام ہی کردار نئے چہروں نے ادا کیے ہیں۔ البتہ مرکزی کردار کی صورت میں سلیم معراج موجود ہیں جن کی اداکاری کی تعریف سبھی کرتے ہیں۔
کتاکشا ابوعلیحہ کے ساتھ ساتھ محمد منیب (ایڈیٹر) ، شیخ معین الدین (کلر گریڈنگ)، جنید محمود (سینماٹو گرافر) اور بلال اللہ دتہ / علی اللہ دتہ (بیگ گراؤنڈ میوزک) کی بھی پہلی فلم تھی۔
(جاری ہے)
آج کل جہاں فلموں کا بجٹ کروڑوں روپے ہوتا ہے، وہاں کتاکشا صرف 98 لاکھ میں مکمل ہوئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم نے اپنی لاگت سے زیادہ پہلے ویک اینڈ پر ہی کما لیا ہے۔ فلم کے ریلیز ہونے کے ابتدائی تین دنوں میں اس کا بزنس ایک کروڑ سات لاکھ روپے رہا ہے۔
اس فلم کی کہانی چار لوگوں کے گرد گھومتی ہیں جو بالترتیب پروڈیوسر، ٹی وی رپورٹر، کیمرا مین اور ڈرائیور ہیں۔ یہ افراد کٹاس راج مندر میں شوٹنگ کے لیے جاتے ہیں جہاں انہیں مختلف خوفناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کا نام سنسکرت زبان کا لفظ 'کتاک شا' ہے جس کے لغوی معنی ٰ "روتی ہوئی آنکھیں" یا "آبدیہ آنکھیں" ہیں۔ کٹاس راج مندر کا نام بھی اسے لفظ سے ماخوذ ہے۔
سلیم معراج جو اس فلم میں ڈرائیور کا کردار ادا کررہے ہیں، نے اپنی جاندار اداکاری اور لاجواب تاثرات سے فلم بینوں کے دل جیتے ہیں۔ باقی کرداروں نے بھی فلم میں اپنے حصہ بقدر جثہ ڈالا ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
-
میرے پسندیدہ اداکارہ ورون دھوان اورکارتک آریان ہیں،کریتی سنین
-
بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
انڈیا کی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکے دار ٹیزرجاری
-
رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر
-
معلوم نہیں تھا سلمان خان میری زندگی بدل دیں گے، زرین خان
-
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
-
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
-
بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر
-
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.