حکومت اور اپوزیشن بلوچستان کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں تو متفقہ تحریک لے آئیں،سپیکر اسد قیصر

پیر 24 جون 2019 23:35

حکومت اور اپوزیشن بلوچستان کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینا چاہتے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن بلوچستان کے مسائل جانچنے کے لئے پارلیمانی سربراہان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں تو وہ متفقہ تحریک لے آئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے تجویز دی کہ بلوچستان کے مسئلہ کو سمجھنے کے لئے تمام پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل کمیٹی بنائیں جو وہاں جاکر ان کے مسائل سنے اور ان کا حل تلاش کرے۔ اس کے لئے ٹائم فریم مقرر کریں۔ اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اس پر اتفاق کریں تو منگل کو تحریک لائی جاسکتی ہے۔