انگلینڈ، آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان، فائدہ پاکستان کا ہوگا

بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کو اپنے بقیہ دونوں میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی، بصورت دیگر سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات معدوم ہو سکتے ہیں

muhammad ali محمد علی منگل 25 جون 2019 00:13

انگلینڈ، آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان، فائدہ پاکستان کا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء) انگلینڈ، آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان، فائدہ پاکستان کا ہوگا، بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کو اپنے بقیہ دونوں میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی، بصورت دیگر سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات معدوم ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی میزبان اور فیورٹ ٹیم انگلینڈ کیلئے سری لنکا کیخلاف اپ سٹ شکست کے بعد معاملات گھمبیر صورت اختیار کر گئے ہیں۔

سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ کا حصہ برقرار رہنے کیلئے انگلینڈ کو اپنے اگلے تین میچز میں سے 2 میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے۔ اگر انگلینڈ، آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہو گیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کو اپنے بقیہ دونوں میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔

اگر انگلینڈ 2 میچز میں فتح حاصل نہ کر پایا تو اس کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات معدوم ہو سکتے ہیں۔ جبکہ اگر پاکستان اپنے اگلے تینوں میچز میں فتح حاصل کرتا ہے، اور انگلینڈ اپنے اگلے تینوں میچز میں سے 2 میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو اس صورت میں پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لے گا۔ واضح رہے کہ بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں منگل کو ایک میچ کا فیصلہ ہو گا جس میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میگا ایونٹ میں تحال 6 میچز کھیل چکی ہے اور ایک میچ میں شکست کے بعد کینگروز 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم بھی عالمی کپ میں اب تک چھ میچز کھیل چکی ہے اور وہ دو میچز ہارنے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میگا ایونٹ کے 32ویں میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہی کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کرکٹ کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ ٹورنامںٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس میچ میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔