جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے
پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی،عثمان بزدار
سجاد قادر منگل 25 جون 2019 06:56
(جاری ہے)
گزشتہ روز عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب کے منتخب نمائندوں نے ملاقات کی جن کے ساتھ ملاقات میں عثمان بزدار نے کئی بڑے منصوبے لانچ کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ راجن پور اور لیہ میں زچہ و بچہ ہسپتال بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے حلقوں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کیلئے موقع پر ہی احکامات دیے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہونگے، جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے دریائے سندھ کے کٹائو کے باعث لیہ اور راجن پور کے بعض علاقوں کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے فنڈ کے غلط استعمال کی شکایت پر انکوائری کا حکم بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔ ڈویژن میں ضرورت کے مطابق ریسکیو 1122 کے سٹیشن قائم کئے جائینگے۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.