نور حسن’’میر آبرو‘‘ میں شاندار اداکاری پر 10بہترین ایکٹرزکی فہرست میں شامل

منگل 25 جون 2019 11:23

نور حسن’’میر آبرو‘‘ میں شاندار اداکاری پر 10بہترین ایکٹرزکی فہرست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستانی اداکار نور حسن وقفے کے بعد ڈرامہ سیریل’’میر آبرو‘‘ میں شاندار اداکاری پر 10بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ویب سائٹ ’’ریویو اٹ‘‘ نے 10بہترین ایکٹرز کی فہرست جاری کی ہے جس میں نور حسن بھی شامل ہیں۔ نور حسن ان دنوں ڈرامہ سیریل’’میر آبرو‘‘ اور ’’ حسد‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، جس سے شائقین میں ان کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔ نور حسن ڈراموں کا چنائو بہت سوچ سمجھ کے کرتے ہیں۔