گوری رنگت کو خوبصورتی کا معیار پیش کر کے پیسہ کمانا بند کریں،نادیہ جمیل

منگل 25 جون 2019 11:23

گوری رنگت کو خوبصورتی کا معیار پیش کر کے پیسہ کمانا بند کریں،نادیہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ میں ثمینہ پیرزادہ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ ان کے یو ٹیوب چینل کو ’’فیئر اینڈ لولی برینڈ‘‘ سپانسر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق نادیہ جمیل اپنے فیس بک اکائونٹ پر کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ ثمینہ پیرزادہ کے یو ٹیوب چینل کو ’’فیئر اینڈ لولی ‘‘ برانڈ سپانسر کر رہا ہے، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم سب خوبصورت ہیں، اور ہمیں ایسی کسی پراڈکٹ کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں چاہیئے کہ ہم گوری رنگت کو خوبصورتی کا معیار پیش کر کے پیسہ کمانا بند کریں، دنیا میں ہر رنگ کی خواتین موجود ہیں اور میں اپیل کرتی ہوں کہ براہ مہربانی ہمیں ہر رنگ کو عزت دینا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :