ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب سدباب کریں گے،

ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتے ہیں، روس

منگل 25 جون 2019 11:38

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب سدباب کریں گے،
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) روس نے کہا ہے کہ اپنے اتحادی ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب سدباب کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی پابندیوں سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور واشنگٹن کو ایسی پابندیاں لگانے کی بجائے ایران کے ساتھ بات چیت کے آپشنز پر غور کرنا چاہیے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ وہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتے ہیں اور خلیج فارس میں پائیدارامن کے خواہاں ہیں۔انھوں نے شام میں امن کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس، شام کی سالمیت کا خواہاں ہے اور شام کے بارے میں روس کا مؤقف واضح اور شفاف ہے۔یاد رہے کہ روسی حکومت کے ترجمان نے بھی ایران پر نئی امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :