مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کو کم کریں، سلامتی کونسل کا امریکا و ایران کو مشورہ

منگل 25 جون 2019 11:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران وامریکا پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ امریکا ۔

(جاری ہے)

ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں بحیرہ عمان میں آئل ٹینکروں پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی گئی۔ سلامتی کونسل کا بند کمرے کا اجلاس امریکا کی درخواست پر بلایا گیا۔