پی ایس ڈی پی کے تحت موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے77کروڑ روپے جاری

منگل 25 جون 2019 11:41

پی ایس ڈی پی کے تحت موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے77کروڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںموسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک77کروڑ 53 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 80 کروڑ 26 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے گرین پاکستان پروگرام فارسٹری کے لئے 39 کروڑ،جیومیٹک سنٹر کے قیام کے لئے ایک کروڑ81 لاکھ ،گرین پاکستان وائلڈ لائف کے لئی22 کروڑ90 لاکھ ،زو کم بوٹانیکل گارڈن کے لئے 8کروڑ 84 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :