جارج کلونی، باراک اوباما کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے اٹلی پہنچ گئے

منگل 25 جون 2019 12:34

جارج کلونی، باراک اوباما کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے اٹلی پہنچ گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ہالی وڈ اداکار جارج کلونی، سابق امریکی صدر باراک اوباما کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے اٹلی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جارج کلونی اپنی اہلیہ امل کلونی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے اٹلی چلے گئے ہیں جہاں ان کے ہمراہ سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی بیوی میشل اوباما بھی موجود ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات کسی کاروبار کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔