آئندہ مالی سال میں آبی وسائل، مواصلات، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز،

دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 20 ارب روپے اور مہمند ڈیم ہائیڈل پاور کیلئے 15 ارب روپے مختص، سوات ایکسپریس وے کو چکدرہ سے باغ ڈھیری تک توسیع دی جائے گی

منگل 25 جون 2019 12:34

آئندہ مالی سال میں آبی وسائل، مواصلات، توانائی اور انسانی وسائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کی طرف آبی وسائل، مواصلات، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ آبی وسائل کے شعبہ کی ترقی کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی بنیادی توجہ بڑے ڈیموں اور نکاسی آب کے منصوبوں پر مرکوز ہے۔ اس غرض سے بجٹ میں 70 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم کیلئے زمین حاصل کرنے کیلئے 20 ارب روپے اور مہمند ڈیم ہائیڈل پاور کیلئے 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مواصلات کے شعبہ میں سڑک اور ریل میں سے کچھ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہیں جن کیلئے تقریباً 200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 156 ارب روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے۔ پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران حویلیاں۔

تھاکوٹ سڑک کیلئے 24 ارب روپے، برہان۔ہکلا موٹروے کیلئے 13 ارب روپے، پشاور کراچی موٹروے کے سکھر۔ملتان سیکشن کیلئے 19 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سوات ایکسپریس وے کو چکدرہ سے باغ ڈھیری تک توسیع دی جائے گی۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 55 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔