Notchless مڈ رینج کلرHUAWEI Y9 Prime 2019بالآخر آ رہا ہے

33,999/-روپے کی زبردست قیمت میں یہ موبائل فون مڈ رینج کے میدان میں یقیناً تہلکہ مچا دے گا

منگل 25 جون 2019 12:11

Notchless مڈ رینج کلرHUAWEI Y9 Prime 2019بالآخر آ رہا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2019ء) اسمارٹ فون بنانے والے ، فون استعمال کرنے والوں کے تجربے کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ خواہ نئے فیچرز ہوں یا نیا ہارڈ ویئر، ہمیشہ ایک
اپ گریڈ موجود ہے جس کی کوئی بھی شخص، آنے والی ڈیوائس میں، توقع کر سکتا ہے۔تاہم، دو شعبے ایسے ہیں جن پراسمارٹ فون بنانے والوں کہ توجہ ہمیشہ مرکوز رہتی ہے یعنی ڈسپلے اور کیمرا۔

استعمال کرنے والوں کے لیے بامقصد جدت پیش کرنے کے لیے مشہور برانڈ، ہواوے نے ہمیشہ اس شعبہ پر خصوصی توجہ دی ہے اور اب ایک نیا
اسمارٹ فون کچھ نئے زبردست فیچرز کے ساتھ پیش کر رہاہے۔

HUAWEI Y9 Prime 2019آئندہ ماہ کے آغاز میں منظر عام پر آنے کے لیے تیار ہے۔ اس میں موجود فیچرز، ان استعمال کرنے والوں کو، خوش کر دیں گے جو انتہائی جدید فیچرز کی توقع رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انتہائی الٹرا فل ویو ڈسپلے(Ultra Full Vidw Display) میں اضافے کے ساتھ HUAWEI Y9 Prime 2019میں آئندہ جنریشن سے تعلق رکھنے والے اسمارٹ فون کا ڈسپلے شامل ہے۔اگر آپ کو حیرت ہو رہی ہے کہ یہ کس طرح؟ تو یہ نہایت سادہ ہے۔ HUAWEI Y9 Prime 2019میں 6.59انچ کا FHD+ الٹرا فل ویو ڈسپلے مکمل طور پر ایک ڈسپلے ہے۔ اس میں نہ کوئی ڈھلواں کنارے (bezels)ہیں اور نہ ہی
دندانے(notches) جس سے دیکھنے کا ایک بالکل نیا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔



دوسری جانب، کسی فون میں موجود ڈھلواں کناروں میں کچھ سنسرز لگے ہوتے ہیں اور ، اس سے بھی زیادہ اہم بات فرنٹ کیمرا ہے۔ چونکہ HUAWEI Y9 Prime 2019 نے تمام ڈھلواں کناروں کو ختم کر دیا ہے ، اس لیے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیمرا کہاں ہے؟ اس کا بیسٹ ان-کلاس 16MP سیلفی کیمرا ، ضرورت پڑنے پر فون کے اوپر سے پاپ اپ کرتا ہے، جس کی وجہ سے ڈھلواں کناروں کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔

اسی اثناء میں دیگر اجزاء مثلاً ریسیور، ایئر پیس
اوروسیع لائٹ سینسر کو بھی اسکرین کے اوپر اور نیچے کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے جس سے رکاوٹیں کم سے کم ہو گئی ہیں اور دیکھنے کا تجربہ زیادہ سے زیادہ ہو گیا ہے۔

ایسے مداح جو اس ڈیوائس کو سب سے پہلے اپنے ہاتھ میں دیکھنا چاہتے ہیں ، ان کے لیےHUAWEI Y9 Prime 2019 کے لیے پیشگی آرڈر کا عرصہ 29جون، 2019ء سے شروع ہو گا۔فون کی دنیا میں حیرت انگیز یہ اضافہ متاثر کن ڈسپلے اور شاندار پاپ اپ کیمرے کے ساتھ مزید متاثر کن فیچرز سے بھرپور ہے جن میں پاورفل بیٹری اور یہ سب کچھ 33,999/- روپے کی زبردست قیمت میں دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :