گلگت بلتستان میں ٹوپی شاٹی ڈے کل منایا جائے گا

منگل 25 جون 2019 12:54

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ٹوپی شاٹی ڈے کل (بدھ) منایا جائے گا۔ ٹوپی کا سفید رنگ امن اور صفائی کی علامت ہے، اس دن کو منانے کا مقصد اپنی ثقافتی ٹوپی اور روایات کوقائم رکھنا، اس فیسٹیول کے ذریعے لو گوں میں اپنی ثقافت کی روح پھو نکنا اور پرامن اور صاف گلگت بلتستان کا پیغام دنیا کو پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہما ن خصوصی فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنر ل احسان محمود ہوں گے ۔ جو آج مہمانوں کو با قاعدہ ٹوپی شاٹی پہنا کر افتتاح کریں گے ۔ اس ثقا فتی تہوار میں سرکاری عہد یداران کے علا وہ سیا سی رہنما اور عوام بھر پور شرکت کریںگے ۔ ثقافتی تہوار کا آغاز چنا ر باغ سے ریلی کی شکل میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہو گا۔ اس فیسٹیول میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے اور روایتی رقص بھی پیش کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :