قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا 9واں کانووکیشن 3جولائی کو منعقد ہو گا

منگل 25 جون 2019 12:54

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا 9 واں کانووکیشن 3 جولائی کو ہو گا جس کے لیے طلبہ وطالبات کی ریہرسل 2جولائی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

ریہر سل میںبی ایس 2013ء سے 2018ء ، ماسٹر 2015ء یا 2017ء ،2016ء تا 2018ء جبکہ ایم بی اے 2014ء تا 2017ء ،2015ء تا 2018ء تک سیشن کے رجسٹرڈ طلبہ و طالبات شریک ہوںگے ۔ ریہر سل میں شامل نہ ہونے والے طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی ۔ یاد رہے طلباء ریہرسل کے اختیام پر سٹوڈنٹس افئیرز اور انٹرنل ایگزامینیشن سے اپنا اور اپنے ساتھ لانے والے مہمان کا دعوت نامہ وصو ل کرسکتے ہیں۔