واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے

منگل 25 جون 2019 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد 136700کیوسک اور اخرج 115000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد75400 کیوسک اور اخراج 75400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 58000کیوسک اور اخراج105000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد49600 کیوسک اور اخراج 19100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1405.22 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1139.05 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.386 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ، پانیذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.120 ملین ایکڑ فٹ ہے۔