قیادت کے خلاف امریکی پابندیوں نے امریکی حکومت کے ساتھ سفارت کاری کے راستے کو مستقل طور پر بند کردیا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

منگل 25 جون 2019 13:13

قیادت کے خلاف امریکی پابندیوں نے امریکی حکومت کے ساتھ سفارت کاری کے ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ایران نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کے خلاف امریکی پابندیوں نے امریکی حکومت کے ساتھ سفارت کاری کے راستے کو مستقل طور پر بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے منگل کو ٹویٹر پرجاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف بے فائدہ پابندیوں نے امریکی صدر ٖڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ ایران کی سفارتی سطح پر بات چیت کا راستہ مستقل طور پر بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :