فلم ’’ٹاپ گن۔ میوورک‘‘ میں کام کرنا اچھا ثابت ہوگا، جان ہم

منگل 25 جون 2019 13:13

فلم ’’ٹاپ گن۔ میوورک‘‘ میں کام کرنا اچھا ثابت ہوگا، جان ہم
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ہالی وڈ اداکار جان ہم کا کہنا ہے کہ فلم ’’ٹاپ گن۔ میوورک‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا ثابت ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ہم نے اپنی نئی فلم ’’ٹاپ گن۔

(جاری ہے)

میوورک‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں کام کرنا ان کے لئے اچھا ثابت ہوگا کیونکہ فلم کی کہانی کو ایک مختلف قسم کی ہدایتکاری کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں فلم میں اپنے کردار کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن میرے مداحوں کا مجھے اس فلم میں منفرد کردار میں دیکھنا حٰیران کن ہوگا۔جوزف کوسنسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں جیک پیکنگ، رائمنڈ لی، جین کیلی، مونیکا باربر، جینیفر کونلی او ای ڈی حارث شامل ہیں۔ فلم رواں سال 11جولائی کو سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :