لبنان کے صدر کی اقوام متحدہ سے شامی مہاجرین کے واپسی کے اقدامات کی درخواست

منگل 25 جون 2019 13:17

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) لبنان کے صدر مائیکل عوننے اقوام متحدہ کے وفد سے شامی مہاجرین کی واپسی کے اقدامات کے لیے مدد کی درخواست کی ہے ، بیروت میںاقوام متحدہ کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے لبنانی صدر نے کہا کہ وہ شام کے سیاسی حالات بہتر ہونے کا انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ شام کی خانہ جنگی کے خاتمے میں وقت لگ سکتا ہے ، انہوں نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ شامی مہاجرین کی وطن واپسی کے اقدامات کو تیز کریں اور کوشش کی جائے کہ مہاجرین واپس شام جائیں اور شام کی بحالی کے کام میں اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر خدمات سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ لبنان شامی حکام سے رابطے میں ہے کہ وہ اپنے مہاجرین کی واپسی پران کا اچھے انداز سے استقبال کریں جبکہ اقوام متحدہ کے وفد کے ترجمان فیڈرک ہوف نے کہا ہے کہ لبنانی حکام سے مشاورت کے بعد تفصیلی رپورٹ مرتب کر دی جائے گی ۔لبنان میں10 لاکھ شامی مہاجرین بین الاقوامی ادارہ برائے بحالی مہاجرین کے تحت رجسٹرڈ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :