رواں سال موسم گرما کے دوران جرمنی میں گرمی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، جرمن محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

منگل 25 جون 2019 13:17

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) جرمن محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال موسم گرما کے دوران ملک میں گرمی کا ستر سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ اس سے قبل 1947ء جرمنی میں ریکارڈ گرمی پڑی تھی اور درجہ حرارت 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جو عام شہریوں کے لئے ناقابل برداشت ہو چکی ہے جس کامقابلہ کرنے کے لئے لوگوں کی بڑتی تعداد نے سوئمنگ پولز کا رخ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن شہری جو صرف بارش میں چھتریوں کا استعمال کرتے تھے اب پہلی بار دھوپ سے بچنے کے لئے چھتریاں استعمال کر رہے ہیں۔ جنگلات کے قریب جانے والے جرمن شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کے وہ ایسی سرگرمی سے گریز کریں جن سے جنگلات میں آگ لگ سکتی ہے ۔ جرمنی میں درجہ حرارت 30 درجہ سنٹی گریڈ سے اوپر چلا جائے تو شہری بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور سڑکوں پر ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ اس درجے سے اوپر جانے پر لوگوں حتیٰ کہ جانوروں کو بھی رات کے وقت سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ شدید گرمی سے بچنے کے لئے جرمن شہریوں نے ہُریکین فیسٹیول منانے شروع کر دیئے ہیں جن میں شریک لوگوں پر ٹھنڈک پیدا کرنے والی جھاگ کا چھڑکائو کیا جاتا ہے۔