میونسپل فوڈ انسپکٹر گلگت بلتستان کی ہوٹلوں، حماموں اور جنرل سٹورز کے خلاف کارروائی، مالکان کو بھاری جرمانے

منگل 25 جون 2019 13:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے شہر کے درجنوں ہوٹلوں، حماموں اور جنرل سٹورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ جوٹیال کینٹ، جوٹیال پبلک چوک، جنرل بس سٹینڈ، خومر سمیت مختلف علاقوں میں ہوٹلوں، جنرل سٹورز اور نائی کی دکانوں پر چھاپے مارے،چھاپوں کے دوران ناقص صفائی پر درجنوں ہوٹل مالکان پر جرمانے کئے جبکہ نائی کی دکانوں پر بلیڈ، شیونگ کے سامان، استرے بھی چیک کئے، ڈیٹول کے استعمال کو لازمی قرار دیا اور تولیوں کی نا قص حالت پر مالکان پر بھی جرمانے عائد کئے اسی طرح جنرل سٹورز پر زائدالمیعاد اشیاء کی برآمدگی پر دکانداروں پر بھی جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا دکانداروں، ہوٹل مالکان، حمام مالکان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت کے لئے انتظامیہ کے ضابطہ اخلاق پر ہرحال میں عملدرآمد کرنا ہوگا اور اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت سزائیں دی جائیں گی جس میں جیل اور دکانوں، ہوٹلوں اور حماموں کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :