شوبز کی خاطر ڈاکٹری چھوڑ ی، نمرہ شاہد

منگل 25 جون 2019 13:17

شوبز کی خاطر ڈاکٹری چھوڑ ی، نمرہ شاہد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستانی اداکارہ نمرہ شاہدکا کہنا ہے کہ انہوں نے شوبز کی خاطر ڈاکٹری چھوڑ دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نمرہ شاہد نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر بننے کے لیے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا اور ایک سال بعد ہی فیصلہ کرلیا کہ اب مجھے ڈاکٹر نہیں بننا بلکہ اداکاری کرنی ہے، اس کے بعد میں نے ایک کمپنی میں ایکٹنگ کے لیے آڈیشن دیا اور اتفاق سے کامیاب ہو گئی اور بہت سے ٹی وی کمرشلز کئے ۔

انہوں کا کہنا تھا کہ میرے 2 ڈرامہ سیریل آن ایئر ہیں۔ ایک ’ ’ڈر خدا سے‘‘ اور دوسرا ’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘ ہیں۔ ان دونوں کا ابھی تک مجھے شاندار رسپانس مل رہا ہے۔نمرہ شاہد نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کوئی بھی کردار چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، اس لیے میں اپنے لیے ایسے کردار منتخب کرتی ہوں کہ جس میں کام کرنے کا مارجن زیادہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں شروع ہی سے پڑھائی میں اچھی نہیں تھی۔

اسی وجہ سے میڈیکل کے پہلے سال میں کئی بار فیل ہوئی۔ دوستوں نے کہا کہ اگر پڑھنا نہیں چاہتی تو خوبصورت ہو، ڈراموں میں کام کرنا شروع کر دو اور پھر میں نے وہی کیا۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا میں صرف اپنی صلاحیتوں کی بدولت آگے بڑھ رہی ہوں اور نہ ہی میںنے شوبز میں کسی سے مدد لی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی اچھی فلم میں آفر ہوئی تو وہ ضرور کام کرٰیںگی۔