دال ما ش اور مونگ کی بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کویقینی بنایا جا ئے، زرعی ماہرین

منگل 25 جون 2019 13:49

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) زرعی ماہرین نے دا ل ما ش اور مو نگ کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ مونگ اور ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بروقت یقینی بنایا جا ئے کیونکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی بروقت نہ ہونے سے فصل کو نقصان پہنچتا ہے مونگ اور ماش کی فصل کو 3پانی در کا ر ہوتے ہیں پہلا پانی اگا ئو کے 3سے 4ہفتے بعد دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیں اگر ا س دورا ن بارش ہو جا ئے تو آپیاشی حسب ضرورت کریں زیاد ہ بارش کی صورت میں زائد پانی کے نکاس کا مناسب بندو بست کریں مونگ اور ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکھوڑوں کا تدار ک محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کے مشورہ سے کریں۔

متعلقہ عنوان :