پاکستان میں قیام پذیر 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت رواں ماں 30 جون کو ختم ہوگی، وزارت سیفران

منگل 25 جون 2019 13:50

پاکستان میں قیام پذیر 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت رواں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان میں قیام پذیر 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت رواں ماں 30 جون کو ختم ہو رہی ہے ، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق پاکستان میں قیام پذیر14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق وزات سیفران اور افغانستان کے پاکستان میں سفارتخانے نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو نادرا کے تعاون سے رجسٹرڈ کیا تھا جن کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار ہے جن کو نادرا نے افغان شہریت کارڈ بنا کردیئے ہیں جن کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کا درجہ حاصل نہیں ہے۔ پاکستان میں اس وقت 22 لاکھ 80 ہزار افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں جو پاکستان میں اپنے خاندان کے ہمراہ زندگی گزار رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے حکام کے مطابق پاکستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال میں اب تک ایک ہزار 800 رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :