تحریک وحدت اسلامی کی طرف سے کشمیری شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش

منگل 25 جون 2019 13:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) تحریک وحدت اسلامی جموںوکشمیر نے شہداء کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں معروف مجاہد کمانڈر فدا حسین ڈار کو ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہیں بھارتی فوجیوںنے 26 جون 2000ء کو بارہمولہ میںحراست کے دوران شہیدکردیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں جنہیں ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ انہی قربانیوںکی وجہ سے مسئلہ کشمیر آج عالمی سطح پر مرکز نگاہ بنا اورایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ ترجمان نے اتوار کوشوپیاں کے علاقے درم ڈورہ کیگام میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے چار کشمیری نوجوانوں شوکت احمدمیر ،آزاد احمد کھانڈے، سہیل احمد بٹ اور رفیع حسن میرکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔