تھائی اور بھارتی برآمدی چاول کے نرخوں میں اضافہ

منگل 25 جون 2019 13:50

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) تھائی اور بھارتی برآمدی چاول کے نرخ بڑھ گئے جبکہ ویتنامی برآمدی چاول کے نرخ گرے ہیں۔بنگلور میں اجناس کی برآمدی منڈی میں بھارتی 5فیصد بروکن پاربوائل چاول کے نرخ گزشتہ ہفتے کی365-357 ڈالر فی ٹن کی رینج سے بڑھ کر روان ہفتے کے لئے 367-370 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

منڈی ماہرین کے مطابق بھارتی برآمدی چاول کی طلب میں کمی ابھی دور نہیں ہوئی۔

فلپائن بھارت سے 2سے 3لاکھ ٹن چاول کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔دنیا کے دوسرے بڑے چاول برآم کنندگان ملک تھائی لینڈ میں چاول کے برآمدی نرخ میں بھی اضافہ ہوا،بنکاک میں 5فیصد بروکن ورائٹی چاول کی سپلائی کے سودے 390-407 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے پائے جو کہ گزشتہ ہفتی 393-404ڈالر فی ٹن طے پائے تھے۔ 5فیصد بروکن ورائٹی کے ویتنامی چاول کے نرخ 340-345 ڈالر فی ٹن طے پائے۔