ٹرمپ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران پیوٹن سے ملاقات کریں گے

منگل جون 13:57

ٹرمپ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران پیوٹن سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) صدرڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے جاپان میں منعقد ہونے والے جی 20کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین اور روس کے صدور شی جن پھنگ اور ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

جی 20کے سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات کی اس فہر ست میںبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان، جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے اور آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن بھی شامل ہیں۔

وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ٹرمپ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ امریکا اور ایران کے بڑھتے ہوئے کشیدگی کے بارے میں مذاکرات اور صدر ٹرمپ چینی صدر سے اجلاس کے دوسرے دن ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ ایشیا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ملاقات کی تصدیق سرکاری طور پر نہیں کی گئی ہے۔ ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان سنگا پور میں جون 2018ء جبکہ دوسری مرتبہ فروری 2019ء ہنوئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔