روس کو پانچ سال بعد یورپی کونسل میں دوبارہ ووٹ کا حق مل گیا

منگل 25 جون 2019 14:02

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے پانچ سالہ وقفے کے بعد روس کو دوبارہ ووٹ کا حق دے دیا ہے۔ ماسکو سے اس کا یہ حق یوکرائن کے علاقے کریمیا کو روس میں ضم کر لینے کے بعد چھین لیا گیا تھا۔ اس بارے میں یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے گرما گرم بحث کے بعد ایک قرارداد منطور کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد کی 118 ارکان نے حمایت اور 62 نے مخالفت کی جبکہ 10 ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔ اس سے قبل روس نے اس پارلیمانی اسمبلی سے نکل جانے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔ یورپی کونسل کے رکن ممالک کی تعداد 47 ہے اور یہ یورپ کی سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ یہ کونسل رکن ممالک کے تقریبا تر80 کروڑ یورپی شہریوں کے انسانی حقوق کے احترام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔