فرانس، بلجیئم اور جرمنی سمیت پورا یورپ گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں آگئے

منگل 25 جون 2019 14:02

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) جرمنی، فرانس اور بیلجیم سمیت پورے یورپ کو اس وقت گرمی کی ایک شدید لہر کا سامنا ہے۔ آئندہ چند روز میں اکثر یورپی ممالک میں درجہ حرارت انتہائی زیادہ ہو جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا104 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ سکتا ہے۔ پیرس میں حکام نے بتایا کہ جون کے مہینے میں یورپ میں اتنی زیادہ گرمی خلاف معمول ہے، جو گزشتہ سات عشروں میں کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔ اس سے قبل جون میں جرمنی میں زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر 1947 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جو 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔