میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات

منگل 25 جون 2019 14:02

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) امریکا کے ساتھ تارکین وطن اور محصولات سے متعلقہ تنازعے میں اتفاق رائے کے چند ہفتے بعد میکسیکو نے امریکا کے ساتھ اپنی سرحد پر تقریباً پندرہ ہزار فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی وزیر دفاع لوئس ساندووال نے بتایا کہ یہ سکیورٹی اہلکار ترک وطن سے متعلق محکمے کے حکام کے ساتھ مل کر تارکین وطن کے امریکا میں غیر قانونی داخلے کو روکنے میں مدد دیں گے۔ ایک اور امریکی مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے میکسیکو نے اسی مہینے کے شروع میں اس بات پر بھی اتفاق کر لیا تھا کہ وہ گوئٹے مالا کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد کی حفاظت کے لیے بھی چھ ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرے گا۔