Live Updates

نیب ریفرنس سے بریت، بابر اعوان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی راہ ہموار

بابر اعوان کو وزارت اطلاعات دئیے جانے کا امکان، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 جون 2019 14:04

نیب ریفرنس سے بریت، بابر اعوان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی راہ ہموار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جون 2019ء) :عدالت نے نندی پورپاور پراجیکٹ تاخیر ریفرنس میں بابر اعوان کو بری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نندی پورپاور پراجیکٹ تاخیر ریفرنس میں بریت کے بعد بابر اعوان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔بابر اعوان کو وزارت اطلاعات دئیے جانے کا امکان ہے۔بابر اعوان کو وفاقی کابینہ میں کوئی بھی عہدہ دینے کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

بابر اعوان اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر تھے۔واضح رہے نیب میں ریفرنس میں عائد الزامات کی وجہ سے بابر اعوان وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ نندی پور ریفرنس میں نام آنے پربابر اعوان نے استعفیٰ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ 2007 ء میں مشرف دور میں آیا۔

اور 2012 ء میں نندی پور ریفرنس منظور ہوا۔ میرے خلاف کارروائیاں 2 افراد نے سیاسی مخالفین سے مل کر کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا اور نیب الزامات غلط ثابت کروں گا۔ میرے خلاف پہلے دن سے ہی یک طرفہ کارروائی ہوئی۔ ایک قانون دان کی حیثیت سے عہدے سے چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا تھا۔ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کروں گا۔

عمران خان کی طرف سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتا ہوں اور استعفیٰ دیتا ہوں۔ بابر اعوان نے استعفیٰ ہاتھ سے لکھ کر وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے مستعفیٰ ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے لیکن قانون دان کی حیثیت سے عہدے پر چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا اور قانون کی بالادستی کا عمل اپنی ذات سے شروع کررہا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات