امانت راہی اور رانی کی نیو ڈیوٹ ”بولیاں “کی عکسبندی مکمل

ویڈیو ڈائریکٹر باﺅ اصغر اورماڈلنگ صنم جان اور مرتضیٰ ریمبو نے کی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 25 جون 2019 14:22

امانت راہی اور رانی کی نیو ڈیوٹ ”بولیاں “کی عکسبندی مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2019ء) امانت راہی اور رانی کی نیو ڈیوٹ ”بولیاں “کی عکسبندی مکمل۔تفصیلات کے مطابق باﺅ پروڈکشن کے بینر تلے معروف گلوکار اور گلوکارہ رانی کی آواز میں نئی بولیا ں ”عشق تیرے نے پاگل کیتا“کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ان بولیوں کو جلد ردنیا بھر میں ریلیز کر دیا جائے گا ،ویڈیو ڈائریکٹر باﺅ اصغر اورماڈلنگ صنم جان اور مرتضیٰ ریمبو نے کی ہے جبکہ کیمرہ مین مدثر ناز ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں امانت راہی نے بتایا کہ ہماری نئی ثقافتی بولیاں ایک نئے انداز میں سننے کو ملے گی اور ہماری یہ بولیاںبے حد عوامی مقبولت حاصل کرینگی ۔